لودھراں کے دنیاپور ریلوے روڈ پر واقع گیس ری فلنگ دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے شدید دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں دکاندار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب دکان میں موجود افراد سردی سے بچنے کے لیے آگ جلا رہے تھے۔ دھماکے کے اثر سے قریبی دکانوں کی کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئیں اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مقامی افراد کے مطابق دکاندار نے سردی کے باعث دکان میں آگ جلائی تھی، جس سے گیس سلنڈر پھٹ گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ امدادی کارروائیاں مکمل کر دی گئی ہیں جبکہ دھماکے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ دھماکے سے قریبی دکانوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos