نجی یونیورسٹی کی طالبہ کا چھلانگ لگانےکا واقعہ،پولیس تحقیقات مکمل

 

لاہور:یونیورسٹی آف لاہور میں 21 سالہ طالبہ کے خودکشی کے کیس کی تحقیقات نواب ٹاؤن پولیس نے مکمل کر لی ہیں۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران کسی کو ملزم قرار نہیں دیا گیا اور ادارے کی طرف سے کسی غفلت یا کوتاہی کا ثبوت بھی سامنے نہیں آیا۔ تحقیقات میں ڈیجیٹل اور فزیکل شواہد کے ساتھ ساتھ حالات و واقعات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

متاثرہ طالبہ کی حالت فی الحال بیان ریکارڈ کروانے کے قابل نہیں ہے، تاہم جب وہ سرجری اور حالت بہتر ہونے کے بعد بیان دے گی تو اسے تفتیش میں شامل کیا جائے گا۔

پولیس نے اپنی رپورٹ مکمل کرکے اعلیٰ حکام کو پیش کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔