اسلام آباد: فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس 2026 کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈیٹ شیٹ کے مطابق تحریری امتحانات 4 فروری 2026 سے شروع ہوں گے، اور پہلے روز امیدواروں سے انگریزی مضمون نگاری (Essay) کا پرچہ لیا جائے گا۔ 5 فروری کو Precis & Composition کا پرچہ منعقد ہوگا، جبکہ جنرل نالج کے مضامین 6، 7 اور 8 فروری کو ہوں گے۔
اسلامیات یا غیر مسلم امیدواروں کے لیے تقابلی مطالعۂ مذاہب کا پرچہ 9 فروری کو لیا جائے گا۔ اختیاری مضامین کے امتحانات 10 فروری سے 15 فروری 2026 تک مختلف گروپس میں صبح اور شام کے سیشنز میں منعقد ہوں گے۔
ایف پی ایس سی نے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی تیاری ڈیٹ شیٹ کے مطابق مکمل کریں اور امتحانی مراکز، رول نمبر سلپس اور دیگر ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos