عوامی مطالبے پر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سرماکی چھٹیاں بڑھانے کا اعلان

سرد ی کی شدت کے باعث صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم نےیہ فیصلہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر عوامی سروے کی بنیاد پر کیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام سے مشاورت کے بعد سکولوں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کی گئی ہے، اب تعلیمی ادارے 19 جنوری سے کھلیں گے۔ یہ فیصلہ موسم کی شدت، والدین کے تحفظات اور طلبہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ عوامی سروے میں تقریباً 87 فیصد افراد نے چھٹیوں میں توسیع کے حق میں رائے دی۔ تقریباً 13 فیصد افراد نے 12 جنوری کے حق میں رائے دی۔ سروے کے مطابق وزیر تعلیم کے پول میں 19 جنوری کے حق میں 154178 آرا آئیں ، 24829 ووٹ 12 جنوری کے حق میں کاسٹ ہوئے ۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ تمام سی ای اوز اپنے اپنے اضلاع میں فیصلے کا نفاذ یقینی بنائیں، بچوں کی صحت ہماری پہلی ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔