لاہورکی نجی یونیورسٹی میں تیسری منزل سے گرکرزخمی ہونے والی طالبہ فاطمہ کومیڈیکل بورڈنےآپریشن کیلئے موزوں قراردے دیا۔
پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل کی جانب سے قائم کردہ 9 رکنی خصوصی میڈیکل بورڈ نے لاہورجنرل ہسپتال میں زیرِ علاج یونیورسٹی کی طالبہ فاطمہ کو آپریشن کے لیے مکمل طور پر موزوں قرار دے دیا ۔
طالبہ فاطمہ کو جدید طبی سہولیات کے لیے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی ریڑھ کی ہڈی کی سرجری ہوگی ۔
پرنسپل لاہورجنرل ہسپتال پروفیسر فاروق افضل نے طالبہ کو بہترین علاج فراہم کرنے پر میڈیکل بورڈ کو سراہاہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos