مزمل اسلم۔ فائل فوٹو

لیگی حکومت کو 6 ماہ کا وقت دیا گیا ہے،پی ٹی آئی کا بڑا دعویٰ

خیبرپختونخواحکومت کے مشیر مزمل اسلم نے کہا ہے کہ جن کی اپنی گورننس کے مسائل ہیں اور 6 مہینے کا وقت ملا ہے وہ دوسروں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے؟۔

وہ خیبرپختونخوا میں وفاقی حکومت کی طرف سے پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کرنے کے فیصلے پر اپناردعمل دے رہے تھے۔ صوبے کے عوامی نمائندوں کی شہباز شریف سے آفریدی حکومت کی شکایت پروزیراعظم نے منصوبوں کے جائزے کیلئے احسن اقبال کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی۔

اس بارے میں سوشل میڈیاپر مزمل اسلم کا کہناہے کہ وزیراعظم بتائیں اڑان پروگرام کہاں گیا؟ احسن اقبال بتائیں ان کی وزارت کے منصوبوں کی کیا صورت حال ہےاور کتنابجٹ پہلے 6 ماہ میں جاری کیا۔2022 سے اب تک کتنے مصنوبے مکمل کیے۔2022سے اب تک سی پیک میں کیا پیش رفت ہے، وزیراعظم بتائیں 2022 سے 2025 تک 35ہزار ارب کا قرضہ لیا ،اس سے کتنے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے۔ ملک میں 21سالہ بلندترین بے روزگارث اور 78 سال 45 فی صد غربت کی لکیرکے نیچے لوگ کیسے پہنچے۔ان تمام سوالات کے نتیجے میں سب سے پہلے ایک کمیٹی وفاقی حولے کی چار سالہ کارکردگی پر بننی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔