بھارت نے پاکستا ن کے انگریزی میڈیاآئوٹ لیٹ ایشیا ون چینل کے تمام سوشل میڈیا ہینڈلز کو بلاک کر دیا ہے،اس کے لیے پروپیگنڈا پھیلانے کا الزام لگایا گیاہے۔
بھارتی میڈیاکے مطابق گذشتہ سال اپریل میں پہلگام حملے اور بھارت، پاکستان عسکری تصادم کے بعد یہ چینل قائم کیا گیا تھا۔
بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد بھی سوشل میڈیا پر ایک بڑا کریک ڈائون کرتے ہوئے اشتعال انگیزمواد پھیلانے کے الزام پر ایک درجن سے زائد پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی لگا دی گئی۔ان میں ڈان، سما ٹی وی، اے آر وائی نیوز، بول نیوز، سفر، جیو نیوز اور سنو نیوز کے یوٹیوب چینلز نمایاں تھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos