اسلام آباد میں دلہا دلہن سمیت 8 افراد کی موت کا سبب بننے والا دھماکہ کیسے ہوا

اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو آبپارہ میں شادی کے گھر میں گیس لیکج دھماکے سے دلہا دلہن سمیت 8 افراد دم توڑ گئے۔ بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہیں۔

دھماکے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے تاہم عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ رات کو گیس لیکج ہوئی اور صبح جب آگ جلائی گئی تو دھماکہ ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گھر میں شادی کا فنکشن جاری تھا کہ سلنڈر دھماکا ہوگیا جس سے 4 گھر متاثر ہوئے۔

پولیس کے مطابق رات دو بجےبارات گھر پہنچی۔ دلہا کے والد حنیف مطیع کے مطابق صبح سوا 7 بجے زوردار دھماکہ ہوا۔

دلہا کے چچا کا کہنا ہے کہ ساتھ والے گھر میں گیس جمع ہوئی اور جب پڑوسی نے آگ جلائی تو دھماکہ ہوگیا۔

مرنے والوں میں دلہا کی والدہ بھی شامل ہے۔

پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

دھماکے کے بعد سامنے انے والی مناظر میں ایک سے زائد کمروں کو مکمل تباہ حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ مکانوں کی چھتیں اندر گر گئی اور دروازے کھڑکیاں ٹوٹ گئے۔

دھماکے کے بعد ریسکیو ایل کاروں کے علاوہ سینیئر پولیس حکام بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔