کراچی: نمائش چورنگی پر پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کو حراست میں لینے کا سلسلہ جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق نمائش کے قریب باغ جناح میں مظاہرین کی پولیس موبائل پر پتھراؤ کی فوٹیج بھی سامنے آئی جس میں مشتعل افرادکی جانب سے پولیس موبائل کو روکتے اور پتھراؤ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی۔
نمائش چورنگی پر کارکنان کو حراست میں لینے کا سلسلہ بھی جاری ہے، پولیس کی جانب سے وقفے وقفے سے نمائش چورنگی پر جمع ہونے والے کارکنان پر لاٹھی چارج کیا گیا جب کہ ایک کارکن پر پولیس اہلکار کی جانب سے تھپیڑ مارے گئے۔
ترجمان پی ٹی آئی کراچی نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی اپنے قافلے کے ہمراہ اب سے کچھ دیر بعد مزار قائد پہنچیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos