فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچ گئی ، قیادت غائب

کراچی: باغ جناح کراچی میں جلسے کی اجازت نہ ملنے کے باوجود پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچ گئی جبکہ صوبائی یا مرکزی قائدین میں سے کوئی بھی وہاں موجود نہیں۔قبل ازیں وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی نے حیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ وہ ہر صورت میں جلسہ کریں گے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس کے باوجود مختلف ٹولیوں کی شکل میں پی ٹی آئی کے کارکن بڑی تعداد میں باغ جناح سے ملحقہ شاہراہ قائدین پر جمع ہو گئے اور چاروں طرف دوڑتے بھاگتے افراد ایک ہنگم ہجوم کی صورت اختیار کر گئے۔
اس دوران پولیس کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی گئی اور چند افراد کو گرفتار بھی کیا گیا تاہم پی ٹی آئی کے کارکن دھکم پیل کرتے ہوئے کنٹینر کو گرا کر آگے بڑھ گئے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے باغ جناح جانے والے تمام راستے بند کر دیے ہیں اور انہیں حیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے قافلے کا رخ ویران سڑکوں پر موڑ کر پریشان کیا گیا تاہم وہ ہر صورت میں مقررہ مقام پر جلسہ کریں گے۔

دوسری طرف جلسے کے لیے یکطرفہ طور پر مقرر کردہ مقام پر کسی قسم کے انتظامات موجود نہیں اور ٹولیوں کی شکل میں موجود کارکنوں کا ہجوم قیادت کی امد کا منتظر ہے جبکہ صوبائی یا مرکزی قائدین میں سے کوئی بھی وہاں موجود نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔