فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ حکومت اپنے آپ کو پنجاب حکومت ثابت کرنےپرتل گئی، ،شفیع جان

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کےمشیر شفیع جان کا کہنا ہے سندھ حکومت پنجاب حکومت بن گئی ۔جلسہ گاہ میں شیلنگ شروع کردی ۔ جلسہ ہر صورت ہوگا ۔ جانوں پر کھیل کر قائد عمران خان کا پیغام کراچی کے سامنے رکھیں گے ۔ کراچی فیصلہ کر چکا ہے کہ آج وزیراعلیٰ سہیل آفریدی  کی قیادت میں آزادی چھیننی ہے۔

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا  کراچی کےغیور عوام کو سمجھنا ہوگا   کہ آج آپ کی مزاحمت اور چند کلو میٹر پیدل سفر آپ کو ہمیشہ کی غلامی سے نجات دلوا سکتی ہے۔ قوموں کی تاریخ میں اس قسم کے مواقع بہت کم میسر آتے ہیں ۔ آج اڈیالہ میں بند ببر شیر کراچی کے طرف دیکھ رہاہے اور اس کا اوپننگ بیٹسمین وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کراچی کے سڑکوں پر آپ کے ساتھ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔