فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

شکست خوردہ بھارت نے ایل او سی پر ’جاسوسی‘ کے الزام میں کبوتر کو گرفتارکر لیا

سری نگر:شکست خوردہ بھارت نے ایل او سی پر ’جاسوسی‘ کے الزام میں کبوتر کو گرفتارکر لیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر کے اکھنور سیکٹر کے قریب مقامی لڑکے نے مشتبہ کبوتر پکڑا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کبوتر کے پروں پر مہریں لگی ہوئی تھیں اور دونوں پاؤں میں لال اور پیلی انگوٹھیاں تھیں جن پر ’رحمت سرکار‘ ،’رضوان 2025‘ اور کچھ نمبرز تحریر تھے۔

رپورٹ کے مطابق مقامی افراد نے  کبوتر کو پولیس کے حوالے کردیا جسے مزید تفتیش کیلئے بھارتی ایجنسیوں کے حوالے کیا جائے گا۔خیال رہے کہ بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی فوج ماضی میں بھی جاسوسی کے الزام میں غباروں اور پرندوں کو گرفتار کرچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔