فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایبٹ آباد، راستہ بھٹکنے والے 3سیاح میرن جانی سے بحفاظت مل گئے

ایبٹ آباد: راستہ بھٹکنے والے گمشدہ 3سیاح میرن جانی سے بحفاظت مل گئے ۔

اطلاع ملتے ہی ایبٹ آباد پولیس نے فوری سرچ آپریشن شروع کیا اور دو روز کی مسلسل محنت کے بعد تینوں سیاحوں کو یکے بعد دیگرے بحفاظت ڈھونڈ نکالا۔

زاہد ولد عمر شہزاد، خانزادہ شہان ولد نصیر علی خان اور عمر ولد محمد احمد ساکنان ملتان مورخہ 9 جنوری کو میرن جانی ٹاپ سیر و سیاحت کے دوران برفباری، پہاڑی اور دشوار گزار راستوں کے باعث راستہ بھول گئے تھے ۔

گلیات کی خوبصورت نتھیاگلی سے ملحقہ دو چوٹیوں مکش پوری اور میرن جانی جنکی حدود تھانہ ڈونگا گلی تھانہ بکوٹ تھانہ بگنوتر سے ملتی ہیں ان کے ٹاپ تک جانے اور وہاں سے آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر اور تربیلا ڈیم تک نظارے دیکھنے اور آج کل برف سے ڈھکی ہوئی ان چوٹیاں پر ہائیکنگ کی خواہش لیے سیاح حضرات جان کا خطرہ مول لے کر جاتے ہیں ایسا ہی ہوا ان تین نوجوان دوستوں کے ساتھ جو سیر کے لیے آئے اور میرن جانی ٹاپ سے راستہ بھٹکنے کی وجہ سے گمشدہ ہوگے تھے جن کو دو دن کی کوشش کے بعد نملی میرا گاؤں کے مہمان نواز غیور رضا کار نوجوانوں نے گلیات پولیس ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کر ان کی زندگیاں بچائیں ۔

یہ ہے وہ خوبصورت چہرہ ان پہاڑوں پر بسنے والے سادہ لوح پہاڑیوں کا جو کسی بھی مصیبت کے وقت بغیر لالچ رنگ نسل علاقہ دیکھے اللّہ کی رضا کی خاطر مدد کو دوڑ پڑتے ہیں ۔سرکل بکوٹ گلیات خطہ کوہسار مری یا آذاد کشمیر ہو یہاں کی اکثریت مہمان نواز درد دل رکھنے والے اور حادثات میں بلاتفریق مدد کرنے والے ہوتے ہیں ۔

جس طرح یہاں کے مقامی لوگوں نے ان گمشدہ نوجوانوں اور انکے خاندان کا دکھ اپنا دکھ محسوس کرکے تلاش کیا اور ساتھ ہی جس طرح ایبٹ آباد پولیس نے انتہائی ذمےداری سے اس کیس کو ترجیحی بنیادوں پر ایمرجنسی کیس سمجھ کر حل کیا سب قابل خراج تحسین ہیں یہ سب اس علاقہ ضلع ایبٹ آباد خیبرپختونخواہ کا روشن مثبت چہرے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔