قومی اسمبلی کا اجلاس پیرکی شام 5بجے طلب

January 11, 2026 · قومی

‏صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس 12 جنوری، 2026 بروز پیر شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیاہے۔صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔

قومی اسمبلی کا 12 جنوری 2026 کو ہونے والا اجلاس موجودہ ایوان کا 23 واں اجلاس ہوگا۔