پنجاب بھر کے کالجز آج معمول کے مطابق کھل گئے اور تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو گئی ہیں۔
گزشتہ رات محکمہ ہائیرایجوکیشن پنجاب نے چھٹیوں سے متعلق وضاحت جاری کی تھی۔ ترجمان محکمہ کا کہنا تھا کہ کالجز اور جامعات کی چھٹیوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ سردیوں کی اضافی چھٹیاں صرف سکولوں پر لاگو ہوں گی۔
اعلامیے کے مطابق کالجز اور یونیورسٹیز 12 جنوری سے معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں شروع کر چکی ہیں۔
دوسری جانب شدید سردی کے باعث پنجاب کے سکولوں کی چھٹیاں ایک ہفتے کے لیے بڑھا دی گئی ہیں۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق یہ فیصلہ عوامی سروے اور طلباء کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ سکول اب 19 جنوری سے کھلیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos