بلیوبیری یا امرود:وٹامن سی کا اصل خزانہ کونسا پھل؟

اسلام آباد: وٹامن سی انسانی صحت کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ یہ قوتِ مدافعت بڑھانے، جِلد کی حفاظت اور جسمانی تندرستی میں مددگار ہے۔

ماہرین غذائیت کے مطابق بلیوبیری میں وٹامن سی کی مقدار صرف 9.8 فیصد پائی جاتی ہے، جبکہ امرود میں تقریباً 20 گنا زیادہ وٹامن سی موجود ہے۔ 100 گرام امرود میں تقریباً 222 ملی گرام وٹامن سی پایا جاتا ہے۔

امرود نہ صرف وٹامن سی سے بھرپور ہے بلکہ فائبر، وٹامن اے اور فولک ایسڈ کا بھی بہترین ذریعہ ہے، جو نظامِ ہاضمہ بہتر بنانے، بینائی کی صحت، وزن کنٹرول اور حمل کے دوران خلیاتی نشوونما میں مدد دیتا ہے۔

دوسری جانب بلیوبیریز اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں، جو سوزش کم کرنے، دل اور دماغ کی صحت بہتر بنانے اور انسولین حساسیت بڑھانے میں معاون ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن سی کے لیے امرود بہترین انتخاب ہے، لیکن مجموعی صحت کے لیے بلیوبیری اور امرود دونوں کو متوازن مقدار میں غذا کا حصہ بنانا بہتر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔