کراچی،یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت برقرار

کراچی:شہر قائد میں بلوچستان سے چلنے والی یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے اور آج دوسرے روز بھی اس سیزن کا کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مجموعی کم سے کم درجہ حرارت 8.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ مضافاتی علاقوں میں درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

جناح ٹرمینل پر سب سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری، گلستان جوہر اور شاہراہ فیصل پر 9 ڈگری، ماڑی پور میں 10 ڈگری اور بن قاسم میں 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں گزشتہ روز کم ترین درجہ حرارت 8.9 ڈگری تھا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شمال مشرقی سمت سے خشک ہوائیں 5 تا 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی اور ہوا میں نمی کا تناسب 15 سے 60 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔