لنڈی کوتل کے علاقے طالب خیل میں گیس لیکج کے باعث ایک شخص جاں بحق اور 4 دیگر افراد بے ہوش ہو گئے۔ جاں بحق شخص کی شناخت سمیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق بے ہوش ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔
متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال لنڈی کوتل منتقل کیا گیا، جبکہ دو بچے تشویشناک حالت میں پشاور کے ہسپتال منتقل کیے گئے۔
پولیس اور اسپتال ذرائع کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا۔ حکام نے متاثرہ خاندان کو ہنگامی طبی سہولتیں فراہم کر دی ہیں اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos