پنجاب کے وزیرتعلیم راناسکندرحیات نے کہا ہے کہ سرد موسم کی شدت کے پیشِ نظر نان فارمل ایجوکیشن کے تمام سکولوں میں بھی موسمِ سرما کی تعطیلات 17 جنوری 2026 تک بڑھا دی گئی ہیں۔
راناسکندرحیات کے مطابق ،تمام نان فارمل ایجوکیشن سکول 19 جنوری 2026 (پیر) سے باقاعدہ طور پر تدریسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں گے، تاہم فیلڈ اسٹاف تعطیلات کے دوران اپنی ذمہ داریاں انجام دیتا رہے گا۔
مزید پڑھیں: پنجاب کے کالجز آج کھل گئے، تعلیمی سرگرمیاں بحال
صوبائی وزیرتعلیم نے سوشل میڈیاپر نوٹیفکیشن بھی شیئر کیا۔
واضح رہے کہ پنجاب میں سکولوں کی چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھادی گئی ہیں۔ اب تمام سکول 19 جنوری کو کھلیں گے۔ البتہ کالجز 12 جنوری سے تدریسی عمل شروع کرچکے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos