فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایک آرڈیننس کے اجرا پرپیپلزپارٹی اور ن لیگ حکومت آمنے سامنے

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے صدر کی منظوری کے بغیر ایک آرڈیننس جاری ہونے پر پیپلزپارٹی نے ن لیگ کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی نے صدر کے دستخطوں (منظوری) کے بغیرجاری ہونے نوٹیفکیشن کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

سید نوید قمر کی قیادت میں پی پی اراکین نے واک آؤٹ کیا۔ جس کے بعد کورم پورا نہ ہونے پرقومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی 15منٹ کیلئے ملتوی کیا گیا۔

واک آؤٹ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما سید نوید قمر نے کہا کہ آج پارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے کیونکہ حکومت نے صدرکے دستخطوں کے بغیرآرڈیننس جاری کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں ایسا واقعہ کبھی نہیں نہیں آیا کہ صدر کی منظوری کے بغیر ہی آرڈیننس جاری کردیا جائے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پی پی پی کو یقین دہانی کرائی کہ وہ متعلقہ لوگوں سے چیک کرلیتے ہیں کہ اس پر کیا صورتحال ہے یہ کیسے ہوا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے جعلی نوٹی فکیشن وائرل ہورہا ہے جس کو دیکھ لیتے ہیں۔

اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ صدر مملکت نے اسلام آباد میں مقامی حکومت کے قیام سے متعلق اسلام لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کا صدارتی آرڈیننس جاری کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔