پشاور: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوابی، چارسدہ، مردان میں دھند کا راج جبکہ بنوں، کرک ، لکی مروت، ڈیرہ میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے
، محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، مالم جبہ، سیدو شریف اور ایبٹ آباد میں پارہ نقطہ انجماد سے گر گیاہے جبکہ پشاور کا درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا،ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد ریکارڈ کیاگیا۔
محکمہ موسمیات نے بتایاکہ دیر میں درجہ حرارت منفی 4، چترال میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، مالم جبہ میں اور سیدو شریف میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ،ایبٹ آباد میں درجہ حرارت منفی 1، ڈیرہ 2 اور بنوں میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos