ملک بھرمیں بجلی کا بنیاد ی ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر میں بجلی کا بنیادی ٹیرف برقراررکھنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی۔

حکومتی درخواست منظورکیے جانے کے تحت کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے لئے بجلی کابنیادی ٹیرف برقرار رہے گا۔نیپرا نے بنیادی ٹیرف پرفیصلہ حکومت کو بھجوا دیا جس کے بعد وفاقی حکومت بنیادی ٹیرف کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

اعلامیے کے مطابق بجلی کے نئے ٹیرف کا اطلاق یکم جنوری 2026سے ہوگا۔ گھریلو صارفین کے لئے زیادہ ٹیرف 47.69روپے، ایک سے 100یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 10.54پر برقرار رکھا گیا ہے۔

101سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف13.01 روپے برقرار رہے گا، 1 سے 100یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ گھریلو ٹیرف 22.44 روپے برقرار رہے گا۔

ماہانہ101سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف28.91 روپے فی یونٹ برقرار رہے گا، ماہانہ201 سے300 یونٹ کا ٹیرف 33.10 روپے پر برقرار رہے گا، ماہانہ301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف 37.99روپے پر برقرار رہے گا، ماہانہ401 سے500 یونٹ کا ٹیرف 40.22 روپے برقرار رہے گا۔

ماہانہ501 سے600 یونٹ کا ٹیرف 41.62 روپے برقرار رہے گا، ماہانہ601 سے700 یونٹ کا ٹیرف 42.76 روپے پر برقرار رہے گا، ماہانہ700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 47.69 روپے برقرار رہے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکسوں کو ملا کر سلیب کے حساب سے فی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ جائے گی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ ماہانہ50 یونٹ تک کے گھریلو لائف لائن صارفین کے لیے 3.95 روپے کا ٹیرف برقرار رہے گا، ماہانہ51 سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے ٹیرف7.74 روپے برقرار رہے گا۔

حکومت کی جانب سے ارسال کی گئی یکساں ٹیرف کے حوالے سے درخواست پر نیپرا نے سماعت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔