حکومت نے پیپلزپارٹی کی طرف سے احتجاج پر متنازع آرڈینینس واپس لے لیا

 

حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز (ترمیمی) آرڈیننس 2026 واپس لینے کی منظوری دے دی۔آرٹیکل 89(2)(b) کے تحت صدرِ مملکت کو آرڈیننس واپس لینے کا مشورہ دے دیا گیا۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لینے کی سمری پر دستخط کر دیے۔ذرائع کے مطابق آرڈیننس قومی پالیسی سے ہم آہنگ نہ ہونے پر واپس لیا گیاہے۔

 

وزیراعظم آفس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ایس ای زیڈ ترمیمی آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ نافذہوگیاہے۔

مزید پڑھیں:ایک آرڈیننس کے اجرا پرپیپلزپارٹی اور ن لیگ حکومت آمنے سامنے

 

پیپلز پارٹی نے حکومت پر صدر مملکت کے دستخطوں کے بغیر آرڈیننس جاری کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے قومی اسمبلی اجلاس سے واک آئوٹ کیاتھا۔ سید نوید قمر نے نکتہ اعتراض پر ایک صدارتی آرڈیننس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملکی پارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے کہ صدر کی منظوری اور دستخطوں کے بغیر ایک آرڈیننس جاری کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے یہ کیسے کیا یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے، اس آئینی خلاف ورزی پر پاکستان پیپلز پارٹی ایوان سے واک آٹ کرتی ہے۔اس کے ساتھ ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان ایوان سے واک آئوٹ کر گئے۔

 

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پی پی پی کو یقین دہانی کرائی کہ وہ متعلقہ لوگوں سے چیک کرلیتے ہیں کہ اس پر کیا صورتحال ہے یہ کیسے ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔