حافظ آباد میں قتل کے ایک اشتہاری ملزم کو انٹرپول کی مدد سے مسقط سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈی پی او کے مطابق ملزم کو 23 سال بعد قانون کے کٹہرے میں لایا گیا ہے۔
اسپیشل آپریشن کے ذریعے انٹرپول سے رابطہ کیا گیا اور ریڈ وارنٹ جاری کیے گئے، جس کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos