بنوں:تھانہ ہوید کی حدود میں دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں امن کمیٹی کے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ گلبدین لنڈیڈاک میں پیش آیا، جہاں دہشت گردوں نے کار پر فائرنگ کی۔ جاں بحق ہونے والوں میں نصیب، حامد، ضیاء اللہ اور فوجی نامی امن کمیٹی کے ارکان شامل ہیں۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب امن کمیٹی کے ارکان نے دہشت گردوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos