سوات: مینگورہ شہر اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ آتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 8 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحد کے قریب بتایا جا رہا ہے۔
شدید جھٹکے صرف مینگورہ تک محدود نہیں رہے بلکہ دیر لوئر، چترال، باجوڑ، مالاکنڈ اور ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ شہریوں میں خوف کی فضا برقرار ہے جبکہ امدادی ادارے الرٹ ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos