عمران خان کے علاوہ خیبرپختونخوا کے مختلف قبائل کے ناموں کی نمبر پلیٹ بھی نیلامی کے لیے دستیاب ہیں۔ ان میں گنڈا پور، کنڈی، درانی، آفریدی، یوسفزئی، سواتی، وزیر ،محسود، خٹک، مہمند ،خلیل، ارباب اور خان شامل ہیں۔
شہروں اور علاقوں کے ناموں پر بھی اپنی مرضی کی نمبر پلیٹ لی جاسکتی ہے جن میں پشاور، ملاکنڈ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ہزارہ، مردان اور صوابی شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا حکومت کے محکمہ ایکسائز نے ایک اشتہار جاری کیا ہے جس میں پرسنلائزڈ رجسٹریشن مارکس (چوائس نمبرپلیٹس) کی الاٹمنٹ کے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں۔اشتہار کے مطابق نیلامی کے لیے دستیاب پرسنلائزڈ مارکس میں عمران خان 1اور عمران خان 804بھی شامل ہیں۔
نیلامی 27جنوری کوپشاورمیں ہوگی
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos