آئی ایس پی آر کے مطابق 12 جنوری 2026 کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا، جہاں ہندوستانی پراکسی تنظیم فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار بھارتی سپانسر دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں استعمال ہو رہا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی ممکنہ مزید دہشت گرد کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن “اعظمی استحکام” اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک سے غیر ملکی اسپانسر شدہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی مہم پوری قوت سے جاری رکھیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos