تحریک انصاف کے رہنما ،صوبائی وزیر کے پی برائے اعلیٰ تعلیم وبلدیات میناخان آفریدی نے کہا ہے کہ لاہور اور کراچی سے زیادہ ترقیاتی کام پشاورمیں ہوئے ہیں، اسٹریٹ موومنٹ کا اگلامرحلہ خیبرپختونخوا میں ہوگا۔’’امت ڈیجیٹل‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے وہاں پر بھی کہا کہ کبھی پشاور آئیں ، آپ کو دکھاتے ہیں۔ایک سوال کے جواب پر ان کا کہناتھاکہ عمران خان کی پارٹی کو ہائی جیک نہیں کیا جاسکتا، کوئی بڑے سے بڑا طرم خان بھی آجائے تو نہیں کرسکتا۔ تحریک انصاف ، عمران خان ہے اور عمران،تحریک انصاف ہیں
۔
میناخان کا یہ بھی کہناتھاکہ ہم پارٹی کے پرانے لوگ ہوں یا نئے، ہم سب کی عزت کرتے ہیں۔ عمران خان نے جس کو جو ذمہ داری دی ہے ،وہ اس کے مطابق کام کررہاہے۔ سہیل آفرید ی کو اسٹریٹ موومنٹ کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ پوری پارٹی خوش ہے کہ وہ زبردست پرفارم کررہے ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب ہم17 جنوری کو ہزارہ جائیں گے۔اور24 کو پشاور ریجن ،اور25 کو ملاکنڈ،اس کے بعد کا پروگرام پھر بتائیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos