وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سہیل آفرید ی کہتے ہیں کہ افغانستان سے جو دہشت گردی ہوتی ہے اس کے ثبوت مجھے چاہییں۔وہ کہتے ہیں کسی جگہ حملے نہیں ہوتے صرف پاکستان میں ہوتے ہیں، تو میں ان کو بتاناچاہتاہوں کہ آپ جیسے لوگ نہیں باقی ملکوں میں،آپ جیسے سہولت کار نہیں ، جو پولیٹیکل ٹیرر کرائم کے گٹھ جوڑمیں
اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔
’’ امت ڈیجیٹل‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے تارڑنے کہا کہ مجھے بتائیں خیبر پختون خوا میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں کیوں نہیں بند ہو سکیں؟ واحد صوبہ ہے جہاں پر این سی پی کی پلیٹ لگا کر گاڑیاں پھرتی ہیں،یہ گاڑیاں استعمال ہوتی ہیں دہشت گرد حملوں میں۔
عطااللہ تارڑ کا ایک سوال پر کہناتھاکہ یہ لوگ و خواتین پہ طعنے کس کے اپنے آپ کو طاقتور محسوس کرتے ہیں اورطالبان سے ڈر کر ان کے خلاف ایک بیان نہیں دیتے ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos