صدر زرداری بحرین کے چار روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے

منامہ:صدرِ مملکت آصف علی زرداری بحرین کے چار روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے۔ منامہ پہنچنے پر بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور بحرین کے وزیر خارجہ نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

صدر مملکت اپنے دورے کے دوران منامہ میں واقع اکنامک ڈویلپمنٹ بورڈ کے صدر دفتر میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے درمیان سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔