روس: ماسکو میں رواں ماہ 146 سالہ ریکارڈ کی پانچویں شدید برفباری
شدید برفباری اور منفی درجہ حرارت کے باعث شہر میں ٹرانسپورٹ کے نظام اور شہریوں کی روزمرہ زندگی متاثر ہوئی ہے۔
January 14, 2026 · اہم خبریں
ماسکو:روس کے دارالحکومت ماسکو شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، جہاں رواں ماہ 146 سالہ ریکارڈ کی پانچویں سخت برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویک اینڈ کے دوران ایک ملین کیوبک میٹرز برف صاف کی گئی، تاہم شدید برفباری اور منفی درجہ حرارت کے باعث شہر میں ٹرانسپورٹ کے نظام اور شہریوں کی روزمرہ زندگی متاثر ہوئی ہے۔
ماسکو میں آج درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور مزید برفباری کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ برف ہٹانے کے کام جاری ہیں۔