آصف زرداری،نواز شریف اور عمران خان کے ناموں پر نمبر پلیٹس کی نیلامی

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے صدر مملکت آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف اور بانی تحریک انصاف عمران خان سمیت اہم سیاسی و قومی شخصیات کے ناموں پر مشتمل نمبر پلیٹس کی نیلامی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فخر جہاں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ نیلامی 27 جنوری کو نشتر ہال پشاور میں منعقد ہوگی۔ بولی کا آغاز 10 لاکھ روپے سے ہوگا، اور سب سے زیادہ بولی دینے والے کو اپنی پسندیدہ سیاسی یا قومی شخصیت کے نام کی نمبر پلیٹ دی جائے گی۔

فخر جہاں نے کہا کہ مرحلہ وار مزید قومی قیادت، معروف شخصیات، علاقوں اور اقوام کے نام بھی نیلامی میں شامل کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی مالکان نیلامی میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں اور اس اقدام سے قومی خزانے کو نمایاں فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق شہری دستک ایپ کے ذریعے نیلامی میں شرکت کے لیے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، جس کی آخری تاریخ 26 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔