کراچی میں شدید دھند، حد نگاہ صفر تک پہنچنے کا امکان

کراچی:شہر قائد کی فضاؤں میں کل سے صبح و رات کے اوقات میں شدید دھند چھانے کا امکان ہے، جس کے سبب حد نگاہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق دھند کا سلسلہ اگلے تین روز تک برقرار رہ سکتا ہے، اور آج بھی شہر میں صبح کے وقت ہلکی دھند چھائی رہی۔ جمعرات اور جمعے کو دھند کی صورتحال زیادہ شدید ہونے کا امکان ہے، اور حد نگاہ صفر تک ریکارڈ ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر ضیغم کے مطابق شمال مشرقی ہواؤں کی وجہ سے ہوا میں نمی کی مقدار زیادہ ہے، جو دھند کی اہم وجہ ہے۔ جب ہوائیں ساکن ہو جاتی ہیں تو نمی فضا میں معلق رہتی ہے اور دھند پیدا ہو جاتی ہے۔

واضح رہے کہ رواں موسم سرما کے دوران 12 جنوری کو شدید سردی کے باعث کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔