کوہاٹ کے تحصیل گمبٹ کے نواحی علاقے قمر کلے میں ایک پہاڑی تودہ گرنے کے باعث ابتدائی اطلاعات کے مطابق 7 افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔
ترجمان ریسکیو1122 بلال احمد فیضی کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرہ افراد کو نکالنے کے لیے فوری کارروائی شروع کر دی۔
اب تک ملبے تلے سے تین افراد کو نکالا جا چکا ہے، جن میں ایک جاں بحق اور دو زخمی ہیں۔ ریسکیو1122 کی ٹیمیں مزید افراد کو بچانے کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ علاقے کے قریب نہ جائیں تاکہ ریسکیو آپریشن میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos