پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے تیراہ کے متاثرین کے لیے 4 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے پی ڈی ایم اے کی درخواست کو منظور کر لیا اور سیکرٹری ریلیف کو مراسلہ جاری کیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے فنڈز کو متاثرین کی سہولیات کے لیے مانگا تھا، جس میں خوراک، رہائش اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات شامل ہیں۔ چار ارب روپے پی ڈی ایم اے کے خصوصی اکاؤنٹ میں رکھے جائیں گے تاکہ فنڈز کا شفاف استعمال یقینی بنایا جا سکے، کمرشل بینک میں نہیں رکھے جائیں گے۔
مراسلے میں اکاؤنٹنٹ جنرل اور ڈپٹی کمشنر خیبر کو ہدایت دی گئی ہے کہ فنڈز کو شفاف طریقے سے استعمال کیا جائے۔ تیراہ اور ضلع خیبر کے بے گھر خاندانوں کی بحالی کا عمل تیز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ نومبر 2025 میں تیراہ متاثرین کے لیے فنڈز کی درخواست مسترد کی گئی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos