کوہاٹ:پہاڑی تودہ گرنے سے ملبے تلے دب کر تین افراد جاں بحق

کوہاٹ: تحصیل گمبٹ کے نواحی علاقے میں پہاڑی تودہ گرنے کے نتیجے میں تین افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا عمل شروع کیا گیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی نے بتایا کہ اب تک ملبے سے تین افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کی مزید تفصیلات اور نقصانات کا تعین ریسکیو کارروائی مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔