نوشہرہ میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 6 مزدور زخمی

نوشہرہ:تھانہ جلوزئی کی حدود برہ شاہ کوٹ میں واقع کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 6 مزدور زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا کان کے اندر کام کے دوران پیش آیا، جس کے باعث متعدد مزدور زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں شاہ وزیر، آیاز، غنی الرحمٰن، حکیم خان، وزیر اور عبد الرحمٰن شامل ہیں۔

واقعے کے بعد زخمی مزدوروں کو فوری طور پر پشاور کے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ کان میں حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔