اسلام آباد میں داخل ہونے والی گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگ مہم جاری ہے اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات کے مطابق ڈیڈ لائن 15 جنوری مقرر کی گئی ہے۔
اسلام آباد کے ڈی سی عرفان میمن کے مطابق شہر کے 12 انٹری پوائنٹس پر ریڈرز نصب کیے جا چکے ہیں اور بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی۔
شہر میں 16 سینٹرز پر اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد گاڑیوں کو ٹیگ لگایا جا چکا ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 965 گاڑیوں کے ٹیگ جاری کیے گئے۔ شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ مقررہ تاریخ تک اپنی گاڑی پر ایم ٹیگ لگوائیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos