کوہاٹ: تحصیل گمبٹ کے نواحی علاقے میں پہاڑی تودہ گرنے کے نتیجے میں ریسکیو1122 آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو1122 کے مطابق اب تک 6 افراد کے جسد خاکی نکال لیے گئے ہیں جبکہ ایک زخمی کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔ ایک شخص فیضان ولد حاجی رحمن تاحال ملبے تلے لاپتہ ہے، جس کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
اب تک ہلاک اور زخمی افراد کی شناخت درج ذیل ہے:
1۔ طلعت ولد وکیل (جاں بحق)
2۔ ایف سی والا فیاض ولد ریاض (جاں بحق)
3۔ عابد ولد پرویز (جاں بحق)
4۔ ریاض علی خان عرف گوڈ ولد اعتبار خان (زخمی)
5۔ دانیال ولد ظفر علی (جاں بحق)
6۔ صابر ولد اقبال (جاں بحق)
7۔ فراز ولد فرزند علی (جاں بحق)
ترجمان ریسکیو1122 بلال احمد فیضی نے بتایا کہ ملبے سے مزید افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے اور امدادی ٹیمیں موقع پر کام کر رہی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos