فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے تاریخی پل تباہ کردیا

میران شاہ : شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں دریائے کرم پر قائم تاریخی رابطہ پل دہشت گروں کی جانب سے بارود سے اڑا دیا گیا ہے، جس کے باعث پل مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

پل  تباہ ہونے سے میرعلی، میران شاہ، ٹل سمیت دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے رات گئے پل کے نیچے بارودی مواد  نصب کیا، جس کے بعد زور دار دھماکے سے پل مکمل طور پر منہدم ہوگیا، جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد کا میران شاہ اور دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

پل کی تباہی پر اہلایانِ علاقہ نے اس گھناؤنے اور بزدلانہ فعل کی شدید مذمت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔