فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب حکومت کا چائلڈ لیبر کے لیے ماہانہ وظیفے دینے کا فیصلہ

18سال سے کم عمر بچوں کے والدین کی مالی معاونت کی جائے گی، بچوں کو مزدوری سے نکالنے پر والدین کو مشروط کیش سپورٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

والدین کی مالی معاونت کے بعد بچوں کو تعلیم اور تربیت فراہم کی جائے گی، چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے ٹاسک کمیٹیاں قائم کی جائیں گی اور اِس کے لیے جامع پلان تیار کیا جائے گا، پنجاب حکومت نے چائلڈ لیبر کے موجودہ قانون میں ترامیم کے لیے سفارشات طلب کرلیں۔

دوسری جانب کمیٹیوں کو چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے 20 سے زائد ٹاسک سونپ دیے گئے، بچوں کی ڈیجیٹل میپنگ اور جیو ٹیگنگ ہو گی،چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے ہیلپ لائن اور بحالی مراکز قائم کیے جائیں گے، پنجاب حکومت سوشیو اکنامک سروے کے تحت والدین کو ماہانہ وظیفہ دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔