امیر قطر کا شہبازشریف کو فون۔ خطے کی صورت حال پر گفتگو

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا۔ گفتگو میں دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور قطر کے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور انھیں مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں امن اور مذاکرات کے فروغ میں قطر کے کردار کو سراہا اور اور کشیدگی کم کرنے کے لیے قطر کی سفارتی کوششوں کا اعتراف کیا۔

دونوں رہنمائوں نے آئندہ دنوں میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

ریڈیوپاکستان کے مطابق،وزیراعظم محمد شہباز شریف کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ٹیلی فون کیا۔ پاکستان اور قطر نے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے قطری قیادت کو یقین دلایا کہ پاکستان بھی علاقائی امن و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔