نوازلیگ کی رہنما،ایم پی اے شمائلہ رانا نے کہا ہے کہ 9مئی کو ریڈیو پاکستان کو جلانے کے مقدمے میں فرانزک رپورٹ پر قانون اپناکام کرے گا۔
’’ امت ڈیجیٹل‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ اگر آپ قانون کو ہاتھ میں لیں گے تو قانون حرکت میں آئے گا، اگر آپ نے کچھ غلط کیاتو آپ کو قانون اور آئین کا سامنا کرنا پڑے گا۔یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ جلاو گھیرائو اورڈنڈا سوٹا مار کٹائی کی سیاست کریں، املاک کو نقصان پہنچائیں تو اس کے بعد آپ کو نہ تو قانون پوچھے ،نہ آئین پوچھے،نہ ریاست پوچھے نہ حکومت پوچھے یہ تو ممکن نہیں۔
ایک سوال پر لیگی رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہے لیکن پاکستان مسلم لیگ نواز نےہمیشہ قانون پرعمل درآمد کیا ہے،قانون پر آئین اور قانون کی بالا دستی کیلئے کام کیا ہے۔ شمائلہ رانا کے مطابق ہم نے تو اپنے کیسز میں بھی سرینڈر کیا تھا تو یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ہم عدالتوں کا کہنا نہ مانیں، اگر عدالت اور قانون فیصلہ کرے کہ یہ اب اس قابل نہیںتو میرا خیال ہے ہمیں وہ قبول ہوگا ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos