امن بحال،ایران میںکسی کو پھانسی دینے کا کوئی منصوبہ نہیں،عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تصدیق کی ہے کہ ایران میں امن و سکون قائم ہے اور ملک میں کسی کو پھانسی دینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ فاکس نیوز کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایران میں صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور جون کے مظاہروں جیسی کوئی غلطی دوبارہ نہیں دہرائی جائے گی۔

عراقچی نے مزید کہا کہ ایران کے عزم کو کسی بھی بمباری یا دباؤ سے توڑا نہیں جا سکتا اور ٹرمپ اور یورپی ممالک کی جانب سے مختلف خطرات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفارت کاری جنگ کے مقابلے میں بہتر راستہ ہے، اگرچہ امریکا کے ساتھ ایران کا کوئی مثبت تجربہ نہیں ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق، حالیہ مظاہروں میں شامل عناصر کو بیرون ملک سے کنٹرول کیا جا رہا تھا اور کچھ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جبکہ داعش طرز کی دہشت گرد کارروائیاں بھی کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب صورتحال پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے اور ملک میں امن و امان بحال ہو چکا ہے، اور پھانسی دینے کا کوئی منصوبہ موجود نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔