بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ صوبے کے شمالی علاقوں میں شدید سردی کے ساتھ جزوی ابر آلودگی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں ڈیرہ بگٹی، کوہلو، ڈیرہ مراد جمالی، جعفرآباد، نصیرآباد، جھل مگسی، سبی اور گردونواح میں دھند چھانے کا امکان ہے، جس کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔
کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ قلات میں منفی 2 ڈگری، زیارت میں صفر، اور ژوب میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری، تربت میں 14 ڈگری، نوکنڈی میں 9 ڈگری اور چمن میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بھی موسم سرد رہا، جہاں گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری اور جیوانی میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos