ڈی آئی خان:پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام،2حملہ آور ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا، جس کے دوران دو حملہ آور ہلاک ہو گئے۔

ڈی پی او صاحبزادہ سجاد احمد کے مطابق رات گئے ڈی آئی خان میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا، تاہم پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں دونوں حملہ آور مارے گئے۔ اس دوران ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی۔

ڈی پی او نے کہا کہ پولیس جوانوں نے دلیری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنایا اور علاقے میں امن و امان قائم رکھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔