راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے مقام کو مؤثر طریقے سے تلاش کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد8خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع کرم میں انٹیلی جنس پر مبنی ایک اور آپریشن کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں5 خوارج کو مؤثر طریقے سے کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جاری بھرپور مہم “عزم استحکام” کے وژن کے تحت پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑا جا سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos