اینکرپرسن اقرارالحسن نے’’عوام راج‘‘تحریک کااعلان کردیا

January 15, 2026 · قومی

لاہور: اینکرپرسن اقرارالحسن نے’’عوام راج‘‘تحریک کااعلان کردیا۔

لاہور پریس کلب میں اقرارالحسن نے عوامی راج تحریک کے پرچم کی نقاب کشائی اور منشور سے آگاہ کیا۔اس موقع پر اقرارالحسن نے ملک بھرمیں تحریک چلانے کااعلان کردیا ۔

اس موقع پر ا نہوں نےکسی شخصیت یا اقرارالحسن زندہ باد کے نعرے  نہ لگانے کااعلان کیا اور کہاکہ  میں ایسا نظام چاہتا ہوں جس میں عام لوگوں کے مسائل حل ہوں ۔

اقرارالحسن نے کہا ایک پلیٹ فارم پر لوگوں کو رجسٹرڈکرکے اندرونی انتخابات کرائیں گے،ابھی سیاسی جماعت کا نام نہیں رکھا،تحریک شروع کرنے لگے ہیں۔میں اللہ کو گواہ بنا کر قسم کھاتا ہوں ساری زندگی کوئی سرکاری یا سیاسی عہدہ نہیں لوں گا، کچھ بھی ہو جائے کوئی عہدہ نہیں لوں گا، میں نے فکری اور شعوری کام کرنا ہے۔