فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے تیراہ آپریشن اپنے خلاف سازش قرار دیدیا

 پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا نے تیراہ آپریشن اپنے خلاف سازش قرار دیدیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفرید نے کہاکہ   میں بار بار کہہ چکا ہوں کہ اس وقت تیراہ کا آپریشن اور لوگوں کا زبردستی انخلأ بند کمروں کا فیصلہ ہے جس کا مقصد دہشتگردی ختم کرنا نہیں سیاسی عزائم پورے کرنا ہے۔
 انھوں نے کہاکہ  وادی تیراہ میں جو کچھ کروایا جا رہا ہے وہ صرف میرے موقف پر ڈٹ جانے کی وجہ سے  لوگوں کو منحرف کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے،حکومت  عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کرے گی، یہ  قوم سے وعدہے اور میں انشاءاللہ ثابت بھی کروں گا۔
انھوں نے کہاکہ لوگوں کی رجسٹریشن نادرا کر رہا ہے جو وفاقی ادارہ ہے وہاں سے رجسٹریشن میں جان بوجھ کر لوگوں کو تنگ کیا جا رہا ہے۔چیکنگ اور آنکھ کا اسکینر لگا کر لوگوں کو ویریفائی کرنے میں وقت ضائع کر کے لوگوں کو پریشان  کیا جا رہا ہے۔ گھنٹوں کا کام دنوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ لوگ تنگ ہوں۔
انھوں نے کہاکہ مجھے بدنام کرنے کی کوشش کرنے والے” اپنے اچھے لوگوں”کو متاثرہ لوگوں میں  شامل کرکے اُن کو اکسا رہے ہیں۔ تیراہ کے لوکل ایم پی اے عبدالغنی آفریدی اور میرے بڑے بھائی جب وہاں پہنچے تو اپنے ٹاؤٹس سے اُن کی بے عزتی کروانے کی ناکام کوشش کی گئی۔ واپسی پر سڑک بند کر کے راستہ تبدیل کروانے پر اُن کی جان کو خطرے میں ڈالا گیا۔
انھوں نے کہاکہ  راستے میں گاڑیاں کھڑی کر کے جان بوجھ کر سڑک پر رش بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام غصہ کریں اور منتخب نمائندوں کو بُرا بھلا کہیں۔ دہشتگردی کی جنگ بند کمروں کے فیصلوں سے نہیں جیتی جا سکتی۔ نیت ٹھیک ہونی چاہیے اور اعتماد کو بحال رکھنا چاہیے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر مستقل اور پائیدار امن نا ممکن ہے۔
انھوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے قومی جرگے میں خیبر پختونخوا کی ہر سیاسی و مذہبی جماعت سمیت تمام سٹیک ہولڈرز نے دیرپا امن قائم کرنے کے لیے جو تجاویز پیش کیں ان پر عمل کروا کر ہی مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے-
انھوں نے کہاکہ عمران احمد خان نیازی  کو ختم کرنا ادھورا خواب رہ جائے گا، یہ عشق اب کئی نسلوں تک پہنچ چُکا ہے جو کبھی بھی  مٹ نہیں پائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔